ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو ایران کے خلاف گہری سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی تو خطے میں اس کے مفادات اور فوجی دونوں خطرے میں پڑ جائیں گے۔