ایران کے سخت انتقام کا آغاز
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کے جواب میں عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کے جواب میں عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ سے سخت انتقام لینے کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کے ایئر بیس عین الاسد کے بعد اربیل میں بھی امریکی فوجی اڈے کو کئی درجن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے جوابی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئي درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔