یمنی فوج کا سعودی عرب کے صنعتی شہر جیزان پر میزائل سے حملہ
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے صنعتی شہر جیزان میں میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے صنعتی شہر جیزان میں میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعہد کو جاہل ، نادان اور احمق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام کو سعودی عرب کے جاہل اور احمق ولیعہد محمد بن سلمان کی مہم جوئی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ترجمان نے سعودی ولیعہد کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں خان یونس کے علاقہ ميں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے۔
پاکستانی پولیس نے سرگودھا کے علاقے لک موڑ میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام پرحملے کا کوئی وقت نہیں دیا ہے ۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں تیز آندھی اور شدید بارش کے باعث تاج محل کے جنوبی دروازے کا 12 فٹ مینار گرگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وویر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نظریہ نہیں بلکہ مافیا کا نام ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ نہ شام گذشتہ سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے۔ ایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق برطانیہ نے قبرص میں موجود اپنے فوجی اڈے سے شام پر فوجی حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایران کے تاریخی شہر شیراز میں ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون سے فوٹوؤں کی نمائشگاہ برپا کی گئی ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہےگي۔
تہران میں وحدت ہال سے استاد بزرگ لشکری کی تشییع جنازہ ميں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے نامیبیا کے بین الاقوامی امور کے وزير سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے نام نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے سلسلے میں قطر کے ساتھ خصومت ختم کردینی چاہیے۔
صوبہ خراسان جنوبی میں مدافع حرم شہید مرتضی بصیری پور کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔
اہواز میں مدافع حرم شہید سید عمار موسوی کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید سید عمار موسوی کو علی بن مہزیار اہوازی کے روضہ میں سپرد خاک کردیا گيا۔
تبریز میں مدافع حرم شہید اکبر زوار جنتی کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ شہید اکبر زوار شام کے ٹی 4 ایئر پورٹ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔
شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی غوطہ پر شامی پرچم لہرا دیا ہے دوما شامی عوام کی آغوش میں واپس آگيا ہے جبکہ اس علاقہ سے وہابی دہشت گرد پسپا ہوکر ادلب منتقل ہوگئے ہیں۔
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت مدینہ منورہ کے قریب مقام " ابواء" میں اور آپ کی شہادت 25 رجب سنہ 183 ہجری قمری میں ہوئی ۔ امام کاظم (ع) نے اسلامی تعلیمات کی ترویج کے ساتھ عباسی حکومت کے خلاف جد و جہد بھی جاری رکھی۔